اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفیٰ کا کاروباری مراکز کا دورہ

بھوآنہ تحصیل انتظامیہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے متحرک دکھائی دیتی ہے.اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقراء مصطفیٰ نے پاک فوج,پولیس,میونسپل کمیٹی اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ کیا ہے.

شہر کی مختلف شاہراہوں,بازاروں,مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کا دورہ کیا ہے.ایس او پیز پر عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے.اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقراء کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی ہدایت پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بازاروں کا وزٹ کیا ہے.

جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہیں اور کھولی گئی ہیں ان کو سیل کیا گیا ہے اور مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں.فیس ماسک کا استعمال نا کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے. میڈم اقراء مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے اس حوالے سے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں سے درخواست کرتی ہیں کہ فیس ماسک کا استعمال کریں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں عید کے دنوں اپنے اپنے گھروں میں رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں.حکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Comments are closed.