استعفوں کی تصدیق،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جائیں گے
اسلام آباد: استعفوں کی تصدیق کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو قومی اسمبلی جائیں گے۔
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی 28 دسمبر کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں اکٹھے ہوں گے، عمران خان ارکان اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی شاہ محمود قریشی کی قیادت میں پارلیمنٹ جائیں گے، ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے۔
اس حوالے سے فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس 28 دسمبر کو کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، عمران خان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق حکمت عملی طے کی جائےگی۔
یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ذرائع کے مطابق اجلاس زمان پارک میں عمران خان کی زیرصدارت ہوگا جس میں پی ٹی آئی کی مرکزی اورپنجاب کی سینئر لیڈرشپ کا فالو اپ اجلاس آ ج دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والی کمیٹی آج عمران خان کو بریف کرےگی، اجلاس میں پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے زیربحث آئے معاملات سے عمران خان کوبریف کیا جائےگا۔