اسٹیل ملز کی بندش پر اپوزیشن جماعتوں کی سیاست،حماد اظہر نے کھری کھری سنا دیں
اسٹیل ملز کی بندش پر اپوزیشن جماعتوں کی سیاست،حماد اظہر نے کھری کھری سنا دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دور میں اسٹیل مل دیوالیہ ہو چکی تھی،اسٹیل ملز ملازمین کی تعدادساڑھے9ہزار ہے،
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل مل کی صلاحیت کم کی گئی،قومیں تب تک آگے نہیں جاتی جب تک سخت فیصلے نہ ہوں،مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان اسٹیل مل کو بند کردیا گیا ،پیپلزپارٹی کے دور میں اسٹیل مل خسارے میں گئی،75کروڑ روپے ماہانہ اس بند مل کے ملازمین کو دیا جاتا ہے، 4ہزار 500 ملازمین کے 10ارب روپے بقایاجات ہیں، پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین کے بقایاجات ادا کیے جائیں گے،
حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ جن کے ادوار میں اسٹیل مل بند ہوئی وہ اس پر سیاست بھی کریں گے، اسٹیل ملز کی 1200ایکڑ زمین کا لیز ایگریمنٹ کیا جائیگا،ماضی میں بروقت فیصلے کیے جاتے تو یہ ادارہ بہت بہتر ہوتا،معیشت چلانےکےلیے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے،
تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی،شیری رحمان کا دعویٰ
اسٹیل ملز کے 4 ہزار544 ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے، پے گروپ 2، 3، 4 اور جے اوز کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے۔ ڈی سی ای، ڈی جی ایم، منیجرز بھی نوکریوں سے برطرف کیے گئے اور ملازمین کو بذریعہ ڈاک برطرفی کے خطوط ارسال کردیے گئے ہیں