نیازی کے استعفوں کا اعلان نوکریوں اورگھروں کی تعمیر جیسا ہوگا، ترجمان جے یو آئی
عمران نیازی کے اسمبلیاں توڑنے اوراستعفوں کے اعلان پر ترجمان جے یو آئی کا ردعمل سامنے آیا ہے
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ یوٹرن ماسٹر جلد ہی اس پر بھی یوٹرن لے گا ۔عمران کا ایجنڈا ملک کو معاشی تباہی کی طرف لے جانا تھا ۔عمران اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے اتحادی حکومت نے اس کے ایجنڈے کو ناکام کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔لانگ مارچ کی ناکامی نے پاگل کر دیا ہے۔عمران نیازی کے استعفوں کا اعلان بھی نوکریوں اور گھروں کی تعمیر جیسا اعلان ثابت ہوگا کرائے کے لوگ جمع کرکے جماعت بنائی تھی ،کرایہ پورا ہوچکا ،کوئی اس کے کہنے پر استعفی نہیں دے گا ۔پی ٹی آئی سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ ہے ۔چند دن فیض یاب ہوئے اب کوئی نیا روزگار تلاش کریں گے ۔عمران نیازی ملک اور قوم سے غداری کر رہا ہے ۔ ایسی کسی بھی حرکت کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ کبھی اسمبلیاں توڑنے کا اعلان ،کبھی استعفی ۔اب ان کھیلوں کا وقت جا چکا ۔
الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ
چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟
مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔