ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

0
58
khawaja asif

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنڈی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم صوبائی اسمبلیاں چھوڑ رہے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کا تعلق ق لیگ سے ہے، جو تقسیم ہو چکی ہے، ق لیگ کا ایک گروپ پی ڈی ایم کے ساتھ اور ایک تحریک انصاف کے ساتھ ہے

پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی توڑیں گے یا نہیں اس پر بحث جاری تھی،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔ ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے عمران خان اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی اس ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی۔

پرویز الہیٰ کے ویڈیو بیان کے بعد ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چودھری پرویز الہیٰ کو آڑے ہاتھوں لیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پرویز الہیٰ کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ اچھے وضعدار لوگ ھیں چوہدری صاحب کہتے ھیں جس کے ساتھ چلتے ھیں اسکا ساتھ نہیں چھوڑتے. چوہدری صاحب اینج تے نہ کرو. ساڈے نال تے پوری رات وی نہیں کڈھ سکے.. سویرے سویرے عمران خان کے پاس پہنچ گئے تھے.. رات ھمارے ساتھ بیٹھ کر آپ نے عمران کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں.

اس حوالہ سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری کافی تعداد ہے ،مسئلہ نہیں ہوگا، پرویز الہٰی کے خلاف ریکوزیشن جمع کروائیں گے،پرویز الہٰی اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے،خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی ریکوزیشن لائیں گے،

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ عمران خان استعفے دینے کا اعلان ہی کرتے ہو ، دیتے نہیں، یہ تیر بھی چلا لو ، واپس تمہاری سیاست ہی کو لگے گا، عمران نے اداروں کو غیرآئینی اورغیرجمہوری کردارادا کرنےپر بار باراکسایا،عمران خان آج تک باز نہیں آئے،

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

Leave a reply