خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں محمود آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟ حامد میر

0
55
خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں محمود آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟ حامد میر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کآ آج راولپنڈی میں جلسہ تھا، عمران خان لاہور سے پنڈی گئے ،جلسے سے خطاب کیا،

عمران خان کے جلسے میں تحریک انصا ف کی مرکزی قیادت شریک ہوئی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی شریک ہوئے، خطاب بھی کیا اور نعرے بھی لگوائے، عمران خان مغرب کے بعد سٹیج پر پہنچے ،عمران خان سٹیج پر جانے کے بعد جب بیٹھے تو انکے ہمراہ کرسی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، اور اسکے ساتھ اسد عمر تھے، عمران خان انکے ساتھ بیٹھے ہوئے مجمع کی طرف دیکھ رہے تھے، اس پر سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے ٹویٹ کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی نظریں کسی کو تلاش کر رہی ہیں، جی ہاں آپ سمجھ گئے خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

حامد میر کی نشاندہی غالبا وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب ہے، عمران خان کے ساتھ کے پی کے وزیراعلیٰ موجود، دونوں صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، شیخ رشید عمران خان کے اتحادی ،وہ جلسے میں پہنچ گئے،لیکن پرویز الہیٰ نہ پہنچے بلکہ مبینہ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے اپنے بیٹے مونس الہیٰ کو بھی جلسے میں نہیں جانے دیا، عمران خان کی نگاہیں جلسے میں پرویز الہیٰ کو تلاش کرتی رہیں لیکن وہ کہیں نظر نہ آئے،

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Leave a reply