آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارتیوں کو کرونا امداد کے سلسلے میں بڑی رقم جمع کرا دی

باغی ٹی وی : بھارت میں کرونا کے وار جاری ہیں . اسی طرح اس صورت حال میں دنیا بھر سے امداد بھی کی جارہی ہے . اب کھلاڑی بھی اس میں‌کود پڑے ہیں. آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھارت میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 50 ہزار ڈالر کی رقم عطیہ میں‌دی ہے

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اس مشکل وقت میں بھارت اور بھارتی عوام سے انہیں دلی ہمدردی ہے، ایسے میں وہ ان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں.


آسٹریلوی کھلاڑی نے اپنی عطیہ کی ہوئی رقم پرائم منسٹر فنڈ میں جمع کرائی اور ساتھ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اس میں حصہ لینے کی تلقین کی ہے.

خیال رہے کہ بھارت میں ہر آنے والا دن کورونا کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وبا سے مزید346,786 افراد متاثر ہوئے جب کہ 2624 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت اب دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں صورتحال اس قدر خراب ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہر 4 منٹ میں ایک شخص کی موت ہورہی ہے جب کہ وبا کی حالیہ لہر کم از کم 3 ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے جس کے نتیجے میں اموات میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

Shares: