بیروت اسرائیلی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد تیس جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی

بیروت :بیروت اسرائیلی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد تیس جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی ،اطلاعات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں متعدد تباہ کن زور دار دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک تیس افراد جاں بحق اورتین ہزار زخمی ہوئے ہیں

 

عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکے بیروت کے شمال میں بیس کلومیٹر دور واقع بندرگاہ کے علاقے میں واقع گولہ بارود کے گودام میں ہوئے ہیں۔ ان شدید دھماکوں کی آوازیں کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ہیں اور ان سے دور دور تک کئی ایک عمارتیں تباہ ہوگئی ہیں اور شاہراہوں پر کھڑی دسیوں گاڑیاں جل گئی ہیں۔

فوری طور پر دھماکوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔لبنان کی جنرل سکیورٹی کے سربراہ عباس ابراہیم نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ دھماکوں کی جگہ ’’انتہائی دھماکا خیز مواد‘‘ رکھا گیا تھا۔ یہ مواد کچھ عرصہ قبل ضبط کیا گیا تھا۔

Comments are closed.