لاہور:نوازشریف کی ایما پرشاہد خاقان عباسی پارٹی رہنماوں کی تذلیل کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق نوازشریف نے پرانے اورمحب وطن سنیئر ساتھیوں کی تذلیل کاٹھیکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دے دیا ہے

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے عمر ، خدمات کو نظرانداز کرتے ہوئے کئی بڑے بڑے لیگیوں کی تذلیل شروع کردی ہے، اس سلسلے میں اج کا تازہ واقعہ بلوچستان سے پارٹی کے رہنما جنرل ر عبدالقادربلوچ کے حوالے سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان تھا جس میں کہا گیا ہے جنرل عبدالقادر اگرنوازشریف کے بیانئیے کو آگے نہیں بڑھاتے اوراگربوجھ برداشت نہیں کرسکتے تو پارٹی چھوڑ جائیں ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر اگر نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھاسکتے تو گھر بیٹھیں، اس سے ان کی اپنی سیاست تباہ ہوگی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر ایسی بات تھی تو وہ مجھے بتاتے، مریم نواز سے بھی انہوں نے کوئی ذکر نہیں کیا، ہم سب ملک میں جمہوریت اورآئین کی بالا دستی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا فیصلہ سب کےسامنے ہے، عبدالقادر بلوچ کا فیصلہ ان کو مبارک ہو۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے قیادت سے ناراضی کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھاکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (‎پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال ہوئی، ‎افواج پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ‎مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے، ‎میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب قابل برداشت نہیں۔

Shares: