کرونا کا خطرہ،اراکین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آنا چھوڑدیا

0
42

اسلام آباد :کرونا کا خطرہ،اراکین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آنا چھوڑدیا ،اطلاعات کے مطابق کورنا وائرس کی تباہ کاریوں سے خوف زدہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے آنا چھوڑدیا ہے ،

تفصیلات کے مطابق راناتنویر حسین کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران کورونا کے خطرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کچھ ارکان اجلاس سے چلے گئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ میرے 5 دوستوں کو ایک ساتھ کورونا ہوگیا ہے آپ لوگ بھی احتیاط کریں۔ یہ کہہ کر خواجہ آصف اجلاس سے روانہ ہوگئے۔

پیپلزپارٹی کی شیری رحمان اور حناربانی کھر بھی قبل ازوقت اجلاس سےاٹھ گئیں جب کہ نورعالم خان نے بھی کمیٹی روم میں زیادہ لوگوں کی موجودگی پر اعتراض اٹھایا۔اراکین کے اعتراض پر رانا تنویرحسین نےپی اےسی اجلاس جلدختم کردیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ آڈٹ حکام آئندہ صرف 5 آڈٹ پیراز لےکر آئیں، جب تک کوروناہے کم پیراز لےکر آئیں۔

قومی اسمبلی کا 20 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس نہ بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعہ سے شیڈول اجلاس اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔20 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس نہ بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے یہ اجلاس2 ہفتے تک جاری رہناتھا۔

کورونا وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے سینیٹ احتیاطی تدابیر کے تحت سینیٹ کی کمیٹیوں کے اجلاسوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں پرپابندی میں توسیع تیسری بارکی گئی ہے۔سینیٹ کمیٹیوں کےاجلاسوں پرپہلی پابندی3 نومبرکوعائدکی گئی تھی۔

Leave a reply