آٹا بحران کے ذمہ داران کون ہیں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بتایا
باغی ٹی وی :سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین ڈاکٹر نفیسہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے مالی مددگار آٹا بحران کے ذمہ دار ہیں ،عمران خان کی توجہ صرف سیاسی مخالفین کو کچلنے پر ہے ،
ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ایک سال قبل ٹڈی دل کے خطرے سے آگاہ کیا تھا ،آصف زرداری کی نشاندہی کا نوٹس لیا جاتا تو کسانوں کے کھیت نہ اجڑتے ،ٹڈی دل سے ہونے والی تباہی کے خطرناک نتاٸج نکلیں گے ،
نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیا کہ ٹڈی دل سے متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جاٸے ،
15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید
آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا