معاونین خصوصی عطا تارڑ اور عرفان قادر کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

معاونین خصوصی عطا تارڑ اور عرفان قادر کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں.

عطا تارڑ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور مقرر کردیے گئے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں، اور انہیں وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور مقرر کیا گیاہے۔ عطا تارڑ کی نئی ذمہ داريوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت عطا تارڑ کا عہدہ وفاقی وزير کے برابر ہوگا۔

وزیراعظم آفس نے عطاء تارڑ کی بطور وفاقی وزیر کا اسٹیٹس دینے کا ہدایات جاری کر دیں، وفاقی کابینہ عطاء تارڑ کے وفاقی وزیر کے عہدے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور عطاء تارڑ کو وفاقی وزیر کی تمام مرعات حاصل ہوں گی۔ معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ اس سے قبل پنجاب کے وزیر داخلہ بھی رہے ہیں۔

دوسری جانب شاہ زیب خان کو وزيراعظم کا سياسی امور کا سيکرٹری مقرر کر ديا گيا ہے، اور معاون خصوصی عرفان قادر کو بھی اہم قانونی اصلاحات کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ عرفان قادر کو الیکشن، دوہری شہریت، نیب قانون اور دوسری ضروری اصلاحات کا کام سونپا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
عرفان قادر بیرون ملک پاکستانی کیلیے انتخابی اصلاحات پر بھی کام کریں گے، اور ممبران پارلیمنٹ کی دہری شہریت کے قانون کو دیکھیں گے، ایسے ممبران کے الیکشن میں حصہ لینے کے قانون پر کام کریں گے، نیب کے قانون پر کام بھی عرفان قادر کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ وہ اصلاحات پر کام کرنے والی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

Comments are closed.