اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر

0
52

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا۔

متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا، اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہو کر واپس روانہ ہوگئے۔ نئے تعینات ہونے والے اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے ابھی چارج نہیں سنبھالا، اب اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 19 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج راجہ آصف محمود کا تبادلہ ہو گیا تھا، گزشتہ روز وزارت قانون سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کو فوری طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعیناتی کے منتظر گریڈ 21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان کو 3 سال کیلئے اسپیشل جج سینٹرل تعینات کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پہلے 15 پھر 16 دسمبر تک موخر کردیا گیا۔ اور آج 19 دسمبر تک مؤخر کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 19 دسمبر تک موخر
حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟
16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے. وزیراعظم
ایلون مسک نے سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں کے اکاونٹس معطل کردئیے
یاد رہے کہ اس سے قبل تبدیل ہونے والے جج راجہ آصف نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم وزارت قانون نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی درخواست پر اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کر دیا تھا۔ 

Leave a reply