حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟

0
56

حکومت ملک بھر میں نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرض دے گی مگر کیسے؟

وزیراعظم شہباز شریف کی معاون خصوصی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے قرض دیا جائے گا۔ ان نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے سے وابستہ نوجوان حکومت سے قرض حاصل کرسکتے ہیں، وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ کسانوں کو زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے قرض دیا جائے گا، اور پہلے سال کسانوں کو قرض کی واپسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت ملک بھر میں 50 ارب روپے کے قرض دے گی، جس سے نوجوان بیچ اور کھاد خرید سکیں گے، نوجوان ٹریکٹرز، کھادوں اور بیج کی خریداری کے ساتھ ڈیری فارمنگ کیلئے بھی رقوم حاصل کر سکیں گے، قرض کی رقم سے3 گاؤں مل کر ایک جدید ڈیری پلانٹ لگا سکتے ہیں۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ قرض کیلئے قومی شناختی کارڈ اور اپنا موبائل فون نمبر ہونا ضروری ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ پر اپلائی کیا جا سکتا ہے، نوجوان PMYP کے نام سے موبائل ایپ پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔ سیلاب میں جن کے مویشی بہہ گئے وہ بھی قرض لے سکتے ہیں، دور دراز علاقوں کی نوجوان نسل کو زرعی کاروبار کی طرف لانا ہے، نوجوان قرض کی رقم سے ڈیری فارم بنا کر مویشی پال سکتے ہیں، قرض سے نوجوان ٹریکٹرز یا دیگر زرعی سامان خرید سکتے ہیں۔

Leave a reply