صحافی اطہرمتین کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

0
52

کراچی: نجی ٹی وی کے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

باغی ٹی وی : ایس ایس پی قمبرمشیر احمد بروھی کے مطابق قمبراورکراچی پولیس کی شہداد کورٹ میں مشترکہ کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

صحافی اطہر متین کا قاتل سخت سیکورٹی میں عدالت پیش

ایس ایس پی نے بتایا کہ قمبر پولیس اور کراچی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم قمبر شہداد کورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوا ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا ہلاک ملزم انور حسنی نے اطہر متین پر فائر کئے تھے، ملزم کا دوسرا ساتھی چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

آئی جی سندھ نے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیئے کی جانیوالی کاروائی میں شریک پولیس ٹیم کے ممبران میں چالیس لاکھ روپئے بطور انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ و پروقار تقریب کے دوران آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ ناصرآفتاب، ایس ایس پی وسطی معروف عثمان،ایس ایس پی اے وی ایل سی طارق نواز،ڈی ایس پی گلبرگ خواجہ معین الدین، ایس ایچ او سمن آباد وقار قیصر،ایس ایچ او نیوکراچی شاہد تاج،ڈی آئی او گڈاپ بشیر علی کے علاوہ اے وی ایل سی کے ایس آئی ناصر محمود،اے ایس آئی راؤ شاہد،آئی ٹی ویسٹ کے ہیڈ کانسٹیبل فیصل حسین کے علاوہ ٹیکنیکل برانچ وسطی کے کانسٹیبل انیس بیگ کے درمیان سی سی ون سرٹیفیکٹس اور کیش ریوارڈ تقسیم کیئے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،اے آئی جی آپریشنز سندھ و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

علاوہ اذیں قتل جیسے سنگین جرم کوانتہائی مہارت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے حل کرنے پر ایس ایس پی قمبرشہداد کوٹ بشیر بروہی کو تمغہ شجاعت جبکہ سب انسپکٹر وقار قیصر،سب انسپکٹر شاہد تاج سب انسپکٹربشیر علی، سب انسپکٹر ناصر محمود اور ہیڈ کانسٹیبل فیصل حسین کو پی پی ایم (سول ایوارڈ)کے لیئے نامزد کرنیکی سفارشات حکومت کو ارسال کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب 18 فروری کوگاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے بائیک سوار دو لڑکوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، لیکن کار سوار نے گاڑی ان کی بائیک سے ٹکرادی۔

صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

سب سےاچھے دوست کو سپرد خاک کرنے جا رہا ہوں دل رو رہا ہے،طارق متین

اطہر متین کی گاڑی سے ٹکر انے کے بعد بائیک سوار گرگئے، جس کے بعد بائیک سوار نے اٹھ کر پستول سے ایک فائر کیا جو مقتول کے سینے میں لگا واقعے کے بعد بائیک سوار اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسرے شہری سے بائیک چھین کرفرار ہوگئے۔

سندھ پولیس نے 26 فروری کو اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کو منگھوپیر کے علاقے بلوچستان بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سندھ پولیس نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کوگرفتارکرلیا ہے۔

اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار

Leave a reply