اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار

اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار
اطہر متین قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم اشرف گرفتارکر لیا گیا ہے،

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ،سعید غنی کا کہنا تھا کہ صحافی اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے گی اطہر متین قتل کیس میں پولیس نے جس جانفشانی سے کاوشیں کیں وہ لائق تحسین ہیں،بہترین کام سے سندھ پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا،

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔کراچی پولیس چیف غلام بنی میمن نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی اشرف بروہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو سندھ بلوچستان سرحد سے حراست میں لیا گیا

صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم کو تربت سے گرفتار کیا گیا،اطہر متین کے قتل میں ملوث گرفتار شخص عادی مجرم ہے،ملزم کو پولیس اور حساس ادارے کی مدد سے گرفتار کیا گیا،ملزم اس سے قبل3 دفعہ پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، ملزم کے خلاف بہادر آباد تھانے میں 2مقدمات درج ہیں سرجانی، بریگیڈ اور نیو ٹاون تھانے میں بھی مقدمہ درج ہے

قبل ازیں چند روز قبل بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس و حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں قتل ہونے والے صحافی اطہرمتین کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا تھا، کراچی پولیس اور حساس اداروں نے خضدار کے علاقے کھنڈ اور کھٹان میں چھاپےمارے اور خاتون کے لباس میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مبینہ قاتل عابد امین کو پکڑ لیا۔

قبل ازیں بلوچستان اسمبلی میں سماء ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی، ارکان نے مطالبہ کیا کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے،اطہر متین کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے شہر قائد کراچی میں بھی صحافی احتجاج کر رہےہیں، سندھ اسمبلی میں بھی احتجاج کیا گیا، کراچی پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا تھا ،واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا تھا جہاں نجی ٹی وی سما ٹی وی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر اطہر متین کو گولیاں مار دی گئی ہیں، گولیان لگنے سے اطہر متین کی موت ہو گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ناظم آباد کی مین شاہراہ پر پوا، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے تو اطہر متین نے شہری کو بچانے کے لئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے وہ گر گئے اسی دوران ایک ملزم نے فائر کھول دیا ،گولیان لگنے سے کار میں سوار اطہر متین موقع پر ہی چل بسے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب

صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

سب سےاچھے دوست کو سپرد خاک کرنے جا رہا ہوں دل رو رہا ہے،طارق متین

Comments are closed.