اطہر متین قتل کیس،3 گواہان نے ملزم کو شناخت کرلیا

0
40

سٹی کورٹ کراچی ، صحافی اطہر متین قتل کیس،3 گواہان نے ملزم کو شناخت کرلیا

سٹی کورٹ کراچی میں گرفتار ملزم کی شناخت پریڈہوئی ،ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ،پولیس نے شناخت پریڈ میں ملزم کے ہمراہ 10 ڈمی ملزمان کوعدالت میں پیش کیا تھا اطہر متین قتل کیس کے تینوں عینی شاہدین نے ملزم کو ڈمی ملزمان کے درمیان شناخت کیا ،عدالت نے کہا کہ شناخت پریڈ ہوجانے کے بعد 164 کے بیانات کی درخواست غیر موثر ہوگئی ، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ہے،ملزم کا ساتھی قمبر شہدادکوٹ میں پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے، ملزم نے دوران تفتیش سیکڑوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے

قبل ازیں صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ایس ایس پی قمبر کے مطابق قمبر اور کراچی پولیس کی شہداد کورٹ میں مشترکہ کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا ایس ایس پی مشیر احمد بروھی کا کہنا ہے کہ قمبر پولیس اور کراچی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم قمبر شہداد کورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوا۔ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزم انور حسنی نے اطہر متین پر فائر کئے تھے، ملزم کا دوسرا ساتھی چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی کو دن دہاڑے قتل کر دیا گیا تھا ،واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا تھا جہاں نجی ٹی وی سما ٹی وی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر اطہر متین کو گولیاں مار دی گئی ہیں، گولیان لگنے سے اطہر متین کی موت ہو گئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ناظم آباد کی مین شاہراہ پر پوا، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے تو اطہر متین نے شہری کو بچانے کے لئے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس سے وہ گر گئے اسی دوران ایک ملزم نے فائر کھول دیا ،گولیان لگنے سے کار میں سوار اطہر متین موقع پر ہی چل بسے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

سادہ کپڑوں میں چھاپہ مارا گیا،سمجھا ڈاکو گھس آئے،محسن بیگ کا عدالت میں بیان

محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف پی ایف یو جےکا ملک گیر احتجاج کا اعلان

محسن بیگ کےگھر پرچھاپہ غیر قانونی ہے:عدالت کافیصلہ

مریم نوازمحسن بیگ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوگئیں

محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

مزید کئی صحافی بھی حکومتی نشانے پر ہیں،عارف حمید بھٹی کا انکشاف

محسن بیگ کی گرفتاری، اقرار الحسن پر تشددکیخلاف کئی شہروں میں صحافی سراپا احتجاج

کسی جج کو دھمکی نہیں دی جا سکتی،عدالت،محسن بیگ پر تشدد کی رپورٹ طلب

صحافی اطہر متین کا ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی آ گئی

بھائی کے قاتل کو گرفتار نہ ہوئے توخود کو تھانے کے سامنے آگ لگا دوں گا، اینکر پرسن طارق متین

سب سےاچھے دوست کو سپرد خاک کرنے جا رہا ہوں دل رو رہا ہے،طارق متین

اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار

صحافی اطہر متین کا قاتل سخت سیکورٹی میں عدالت پیش

Leave a reply