اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گیا،وزیراعظم الیکشن کروائیں، مصطفیٰ کمال

0
37

اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گیا،وزیراعظم الیکشن کروائیں، مصطفیٰ کمال
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک مشکلات میں گھرا ہوا ہے،بلدیاتی نظام سے ہی صوبوں میں ترقی آتی ہے،

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب دکھارہے ہیں،عوام کو انقلاب کے سنہرے خواب کو تعبیر کون دے گا؟ صوبوں کی مسائل بیوروکریسی کے ذریعے حل کرائے جا رہے ہیں، وزیراعظم صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کریں صوبوں کو درپیش مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں،یہاں پر لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے جمہوری آمریت ہے،مقامی حکومتوں کے نظام پر شب وخون مارا گیا ہے،

بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم خیبرپختونخوا،پنجاب اوربلوچستان میں مقامی حکومتوں کا الیکشن کرا دیں، ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں ،اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں،سندھ کے وزیراعلیٰ کو مجبور کریں کہ اختیارات آگے تک منتقل کریں ،اٹھارویں ترمیم کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے گئے،وفاقی سے ملنےوالا پیسا وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتاہے پی ایف سی ایوارڈ وسائل کی منتقلی کا طریقہ ہے اختیارات وزیراعلیٰ ہاؤس میں آکر رک گئے ہیں

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی تمام ادارے،سیاستدان،عدلیہ اوردیگرسٹیک ہولڈرزایک جگہ ملک کوچلانے کیلئے اکٹھے نہ ہوئے تو ملک تباہی کے راستے پر گامزن رہے گا، ہمیں اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور حقیقی معنی میں آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی ذاتی انا اور غصے کو بالائے طاق رکھ کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنے ہونگے۔

حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

Leave a reply