بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے، پاکستانی پاسپورٹ کب پھاڑا؟مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

0
151

بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اللہ نے ہمیں ایک بار پھر کامیاب کیا،

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ آج سب کے سامنے صحیح ثابت ہوا،ایم کیوایم کے’را‘کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ساڑھے 4 سال پہلے قوم کوآگاہ کیا تھا،2018 میں پی ٹی آئی کو کراچی سے ووٹ انہوں نے دیا، مہاجروں نے باغ جناح بھر کر ثابت کر دیا کہ مہاجر آج کس کے ساتھ ہیں، یہ کہانی ختم ہو گئی،کراچی بھر سےپی ٹی آئی کوووٹ ملا،مایوسی پرآج کراچی کےلوگ ہمارےساتھ ہے،

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت کے تحت ایم کیو ایم بنائی گئی،22 اگست 2016 کو ایم کیو ایم ختم ہوگئی تھی،ایم کیو ایم کو پاکستان کی ریاست اور حکومت خود چلار ہی ہے ،جس ایم کیو ایم کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے اتنے بڑے الزامات لگائے اسی ایم کیو ایم کو پاکستان کی ریاست خود چلا رہی ہے، الطاف حسین کی ایم کیو ایم کو ایم کیو ایم پاکستان کے نام سے چلایا جا رہا ہے، ایم کیو ایم کا جھنڈا الطاف حسین کا بنایا ہوا ہے، ایم کیو ایم کے بینر کے نیچے اسی نشان کو چلایا جا رہا ہے، نام، جھنڈا، پتنگ نشان الطاف حسین کا دیا ہوا ہے،

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ وہی جھنڈا کراچی کی سڑکوں پر لہراتے ہیں،آج وہی لیٹر ہیڈ جس پر پاکستان کے لئے زہر لکھا جاتا ہے، پاکستان کے خلاف دنیا بھر میں مہم چلائی جاتی ہے اسی کو کراچی مین چلایا جا رہا ہے، فوج اور پاکستان کے خلاف اسی جھنڈے کو اٹھا کر یو این، امریکہ، یورپ میں پاکستان کو گالیاں دی گئیں، وہی جھنڈا ریاست کی موجودگی میں کراچی کی سڑکوں پر لہرایا گیا، اس ترنگے کو دیکھ کر کسی کو خالد مقبول کی شکل یاد نہیں آتی.آج ایم کیوایم کانام سن کر خالد مقبول اور عامر خان کی یادنہیں آتی،ایم کیوایم کا نام سن کر لوگوں کو بانی ایم کیوایم یاد آتا ہے،خالدمقبول صدیقی 2000میں بانی ایم کیوایم کی ہدایت پربھارت گئے،ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ہیں،بھارتی ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،حکومت خود بانی ایم کیوایم کو بھولنے نہیں دے رہی

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ’را‘ نے خالد مقبول کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جس پر وہ امریکا گئے، امریکی حکام نے خالد مقبول کوگرفتارکیا اور وہ ضمانت پرباہرآئے، خالدمقبول نے’را‘کیساتھ بیٹھ کر پاکستان کیخلاف بات کی اور پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ دیاتھا،خالد مقبول صدیقی 13سال بعد پاکستان واپس آئے، چند ماہ پہلے کراچی سے’را‘کےسلیپر سیل کے لوگوں کو گرفتارکیا گیا،را ایجنٹ بتا رہے ہیں کہ بھارت ہمیں خالد مقبول صدیقی لے کر گئے،

Leave a reply