عاطف اسلم جو کہ مسلسل فلسطینیوں کے حق میںآواز بلند کر رہے ہیں انہوں نے حال ہی میںظلم کا شکار فلسطینیوں کے لئے 15 ملین کی امداد عطیہ کیا ہے. اس حوالے سے پاکستان کی الخدمت فاؤنڈیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ ‘فلسطین، غزہ کے متاثرین کے لیے معروف فنکار عاطف اسلم کی جانب سے 15 ملین روپے کے عطیات موصول ہوئی ہیں’۔اُنہوں نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس مشکل وقت میں عاطف اسلم نے غزہ کے متاثرین کے لیے عطیہ دیا، ہم آپ کے اس نیک اقدام کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
”چند روزقبل جب عاطف اسلم نے پر زور اندا ز میں مذمت کی تھی اور اس حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کیا تھا تو ان کو سوشل مٰیڈیا اسرائیلی حق میںبولنے والے سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہوتھوں لیتے ہوئے ان پر جم کر تنقید کی تھی” اور عاطف اسلم کو ان فالو کرنے کا اعلان بھی کر دیا تھا. لیکن عاطف اسلم نے کسی قسم کا دبائو نہیں لیا اور مسلسل فلسطینیوں کے حق میں بات کررہے ہیں اور اب تو عملی طور پر میدان میںآ گئے ہیں انہوں نے 15 ملین کی امداد بھی کی ہے عاطف اسلم کو اس وجہ سے بہت سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے عاطف اسلم نے ثبوت دیا ہے کہ وہ مظلموںکی آواز ہیں.