پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

پوسٹر کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیا گیا،
0
318

پینا فلیکس سے نواز شریف کی تصویر پھاڑنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

مقدمہ پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں درج کیا گیا،مدعی ن لیگی کارکن رفیق احمد خان نے مقدمہ درج کروایا،درج مقدمے میں کہا گیا کہ میں ن لیگ کا ورکر ہوں،نواز شریف پاکستان آ رہے ہیں، کالی پل نزد فائر بریگیڈ آفس پینا فلیکس لگوایا جس پر نواز شریف کی تصویر لگی ہوئی تھی، کچھ نامعلوم افراد نے پینا فلیکس سے نواز شریف کی تصویر پھاڑ دی،اور رنگ کالاکر دیا،مجھے اس حرکت پر شدید صدمہ پہنچا،عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، نقص امن کا بھی خدشہ ہے، مقدمہ درج کیا جائے

پولیس حکام نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا، واضح رہے کہ نواز شریف پاکستان پہنچ چکے ہیں، نواز شریف کے استقبال کے لئے پاکستان کے کئی شہرون میں پینا فلیکس،بینرز لگائے گئے ہیں،کئی شہروں میں نواز شریف کے پوسٹر پھاڑے گئے تو کہیں تصویروں پر سیاہی پھینکی گئی، بعد میں ان پوسٹر کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کیا گیا،

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے

نواز شریف کا استقبال،خصوصی ٹرین کراچی سے روانہ

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

 پنڈال میں جلسے کے شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع 

نواز شریف کی آمد،طیارے پھینکیں گے پھول

نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان

Leave a reply