کیا آپ کو آج پہلے والا پاکستان نظر آتا ہے؟ نواز شریف

0
85
nawaz

نواز شریف پاکستان پہنچ گئے، طیارہ لینڈ کر گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان پہنچ گئے، نواز شریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا، نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں،نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو اس موقع پر طیارے میں سوار کارکنان نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے ، نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،دوران سفر نواز شریف طیارے میں اپنی نشست پر بیٹھے رہے، طیارے میں صحافی بھی سوار تھے،مقامی اور انٹرنیشنل میڈیا کے لوگ بھی طیارے میں سوار تھے، ن لیگی کارکنان نے اسوقت بھرپور نعرے بازی کی.

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1715649056931008583

نواز شریف کے طیارے میں سوار تمام مسافر جہاز کے اندر ہیں، نوا ز شریف 20 منٹ کے لئے طیارے سے باہر گئے ہیں، جو قانونی ٹیم سے ملاقات اور قانونی کاغذات پر دستخط کریں گے، نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت لی تھی اس وجہ سے انہوں نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا.نواز شریف جہاز سے اترے تو اس موقع پر صحافیوں کو باہر نہیں جانے دیا گیا، صحافی بھی طیارے میں ہی رہ گئے جس پر صحافیوں نے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا،نواز شریف جہاز سے اترے تو ان کے چہرے پر خوشی کے آثار تھے، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا.

نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور خصوصی پرواز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، نواز شریف کی خصوصی پرواز پونے تین بجے اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی

سابق وزیراعظم نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد آج وطن واپس پہنچے،طیارے کو لینڈنگ سے قبل گرین سگنل دیا گیا ہے،اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن نے طیارے کو رہنمائی دی،طیارے کا کنٹرول اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن نے سنبھال لیا،جس کے بعد لینڈنگ ہوئی

قبل ازیں نواز شریف پاکستان واپسی کے لئے دبئی ایئر پورٹ پہنچ چکے ہیں،نوازشریف کا طیارہ دبئی ائیرپورٹ سے پاکستان کےلیے روانہ ہو ا

نواز شریف کو لانے والا خصوصی طیارہ ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر سے 10 بجکر 42 منٹ پر دبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوا،

نواز شریف کا خصوصی طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہو چکا ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ بندر عباس کے راستے ایران سے ہوتا ہوا پنجگورکے قریب پاکستان کی حدود میں داخل ہوا،نواز شریف کی دبئی سے اسلام آباد تک پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم کا جہاز تقریباً دوپہر ڈھائی بجے اسلام آباد میں اترے گا،نواز شریف کے ہمراہ 148 مسافر ہیں جن میں ن لیگی رہنما عرفان صدیقی اور نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی شامل ہیں

نوازشریف کے خصوصی طیارے کی ٹریکنگ کی جارہی ہے،لائیو ٹریکنگ ویب سائٹ پرسب سے زیادہ ٹریک کیا جانیوالا طیارہ بن گیا

نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کیلئے لیگی رہنماؤں کی ٹیم تشکیل
دوسری جانب نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کیلئے لیگی رہنماؤں کی ٹیم تشکیل دےگئی ہے،ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کو دستاویزات مکمل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے،ن لیگی سیاسی اور قانونی ٹیم نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کرے گی جبکہ وکلا ان سے قانونی دستاویزات پر دستخط کرائیں گے.سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی قانونی ٹیم کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ،اسلام آباد ائیرپورٹ پر اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج کی صفائی کر دی گئی ہے جہاں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کچھ دیر کے لئے آرام کریں گے،اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج میں قیام کے بعد ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف لاہور کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت اداس ہے،نواز شریف
نواز شریف کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی دبئی میں موجود تھی ،ن لیگی رہنما عرفان صدیقی اور دیگر بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں،نواز شریف نے ائیرپورٹ پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 4 سال بعد پاکستان جا رہا ہوں،خوشی محسوس ہو رہی ہے، پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت اداس ہے،بہت اچھا ہوتا کہ 2017 کے مقابلے میں حالات بہتر ہوتے، آج 2017 کے مقابلے میں ملک کے حالات بہتر نہیں ہیں،پاکستان آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے چلا گیا، روپیہ مستحکم، لوگوں کو روزگار اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی تھی،پاکستان میں علاج کی سہولت اور دوائیاں مفت ملتی تھیں،

میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، سوچنے کی بات ہے کہ نوبت یہاں تک کیوں آئی،نواز شریف
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں،مردم شماری ہو چکی ہے، حلقہ بندیاں ہونا باقی ہیں،الیکشن کمیشن کی ترجیحات ہی میری ترجیحات ہوں گی، الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، انتخابات سے متعلق بہتر فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کر سکتا ہے، کیا آپ کو آج پہلے والا پاکستان نظر آتا ہے؟،میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، سوچنے کی بات ہے کہ نوبت یہاں تک کیوں آئی،سرخرو ہو کر پاکستان واپس آ رہا ہوں، میری بیٹی کو بلآخر کلین چٹ ملی،میری بیٹی کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے،میں نے بیٹی کے ساتھ ڈیڑھ ڈیڑھ سو پیشیاں بھگتیں، مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا پھر بھی اس کو دھر لیا گیا،جو ملک آئی ایم ایف کو بھی خدا حافظ کہہ چکا تھا وہ مسائل کا شکار ہے,ہمیں آج دنیا کی بلند ترین قوموں میں ہونا چاہئیے تھا،لوگوں کے حالات بہت پریشان کن ہیں،ہم اس قابل ہیں کہ حالات کو ٹھیک کر سکیں، انتخابات کے حوالے سے ترجیح وہی ہے جو الیکشن کمیشن کہے گا،پاکستان میں اضطراب والے حالات ہیں جو پریشان کن ہیں،حالات ہم نے بگاڑے ہیں ، ٹھیک بھی خود ہی کرنے ہیں،پاکستان معاشی اور معاشرتی لحاظ سے پیچھے رہ گیا،

نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان
نواز شریف کی پاکستان آمد پر مسلم لیگ ن کا مینار پاکستان سیاسی پاور شو ،کتنے آدمی ہوں گے ؟ پولیس انٹیلی جنس کی جانب سے شرکاء کی تعداد کا سروے سامنے آ گیا ،رپورٹس کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاہور ایک لاکھ بیس ہزار افراد کی آمد متوقع ہے،گیارہ ہزار گاڑیاں اکیس اکتوبر کو لاہور میں داخل ہونے کا امکان ہے،شرکاء اور گاڑیوں کی تعداد کے مطابق نفری کی تعیناتی کی گئی ہے

نواز شریف کا خطاب 45 منٹ کا ہو گا،سیکورٹی کے لئے چار سو کیمرے نصب
نواز شریف کی واپسی پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج ن لیگ کا جلسہ ہے، جلسے میں پاکستان بھر سے کارکنان کی آمد جاری ہے،جلسے سے صرف نواز شریف کا خطاب ہو گیا، نواز شریف تقریبا 45 منٹ جلسے سے خطاب کریں گے، نواز شریف پاکستان آمد پر ن لیگی کارکنان کو اپنا بیانیہ دیں گے،جلسے میں سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں،خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا گیا ہے، صوبوں کے نام سے بھی پنڈال بنائے ہیں،مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک لاکھ 30ہزار 686 اسکوائر فٹ جگہ پر ن لیگ کی جانب سے جلسے کے انتظامات کیے گئے ہیں، ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ چالیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، آزادی فلائی اوور پر راستوں کو بند کیا گیاہے، دس ہزار پولیس اہلکار افسران کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، لاہور کے تمام ایس ایچ اوز کی ڈیوٹی جلسہ گاہ پر لگا دی گئی ہے، واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، شرکاء کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے،ن لیگ کی جانب سے گزشتہ رو ز پہنچنے والے کارکنان کو ہفتہ کی صبح پنڈال میں ہی ناشتہ دیا گیا،ن لیگ نے سیکورٹی کے لئے چار سو اضافی کیمرے نصب کئے ہیں،

مینار پاکستان جلسہ، ٹریفک پلان جاری، پارکنگ کے لئے مخصوص مقام مختص
دوسری جانب نواز شریف کی آمد کے موقع پر مینار پاکستان میں‌ن لیگ کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے،شہر کے داخلی و خارجی راستوں، گریٹراقبال پارک کے گردونواح میں ٹریفک کا پہیہ رواں رکھنے کےلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 18 سو سے زائد وارڈنز تعینات ہیں،شرکاء جلسہ کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے 16 مخصوص پارکنگ پوائنٹس مختص ہین،بڑی گاڑیوں پر آنے والے شرکاء کےلئے 03 ڈراپ لین مختص ہیں،

سی ٹی او لاہورنے شرکاءجلسہ سے ٹریفک پولیس سے تعاون کی اپیل کی ،ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے ہمہ وقت راستہ کلئیر رکھنے کا حکم دیا گیا،ٹریفک پلان کے مطابق:
1- گجرات،گوجرانوالہ، کامونکی، مریدکے، جی ٹی روڈ سے آنے والے والے شرکاء، کالا شاہ کاکو اے براستہ ایسٹرن بائی پاس، رنگ روڈ، جلسہ گاہ تک پہنچیں گی
2- سرگودھا، فیصل آباد، موٹروے سے آنے والے شرکاء براستہ سگیاں، رنگ روڈ، نیازی شہید جلسہ گاہ تک پہنچیں گی
3- اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ موٹروے بابوصابو سے بند روڈ، نیازی شہید چوک سے جلسہ گاہ پہنچیں گی
4- قصور، کاہنہ اور فیروز پور روڈ،مال روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ کچہری چوک، داتا دربار جلسہ گاہ پہنچیں گی

پارکنگ پلان
کچہری چوک سے آنے والی گاڑیاں شرکا کو اتار کر جانب سگیان رنگ روڈ پر پارک ہونگی
نیازی شہید چوک سے آنے والی گاڑیاں مولانا احمد علی روڈ پر اتار کر واپس رنگ روڈ پر پارک ہونگی
رنگ روڈ، مولانا علی احمد روڈ، لاری اڈا تا داتا نگر، داتا دربار تا پیر مکی یوٹرن سنگل لین میں پارکنگ ہوگی
آغاز فلائی اوور تک ٹمبر مارکیٹ، نیازی شہید چوک تک بھی سنگل لین پارکنگ ہوگی
دفتر محکمہ جنگلات اور لاری اڈا بس اسٹینڈ کی پارکنگ کو بھی استعمال میں لایا جائے گا
ریلوے اسٹیشن جانب شیرانوالہ تا گریٹر اقبال تک روڈ معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا
راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6، ہیلپ لائن 15 سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا
شہری مدد اور راہنمائی کےلئے ہمہ وقت ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں

سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے

نواز شریف کا استقبال،خصوصی ٹرین کراچی سے روانہ

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

 پنڈال میں جلسے کے شرکا کی آمد کا سلسلہ شروع 

نواز شریف کی آمد،طیارے پھینکیں گے پھول

نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

Leave a reply