عاطف اسلم کی اہلیہ سے دلچسپ گفتگو کی ویڈٰیو وائرل

پاکستان شوبز انڈ سٹری کے بین ا لاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ سے دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عاطف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے ہیں۔

ویڈیو میں شاہ ویرجعفری کو عاطف اسلم سے نئے گلوکاروں سے متعلق سوال کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دوران گفتگو عاطف اسلم کے موبائل پر ایک کال آتی ہے جسے ریسیو کرتے ہی عاطف اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں جی پیمپر لے کر آرہا ہوں۔

عاطف نے دوران گفتگو اہلیہ سے مزید کہا کہ جی بس تھوڑی دیر میں پہنچ جاؤں گا۔

وائرل ویڈیو میں عاطف اسلم کی گفتگو پر شاہ ویر جعفری کو سوال بھول کرقہقے لگاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب صارفین کی جانب سے نہ صرف ویڈیو کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے بلکہ صارفین پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Leave a reply