عاطف اسلم کی شہرت سے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ بوکھلاہٹ کا شکار

0
118

بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی گائیکی اور مقبولیت سے خوف کھانے لگے ہیں یہاں تک کہ انہوں نے اپنے کنٹینسٹنٹ کو عاطف اسلم کے گانے گانے سے منع کر دیا-

باغی ٹی وی : ابھیجیت بھٹاچاریہ بھارت کے بڑے اور مشہور گلوکار ہیں ان کے گانوں کی وجہ سے بالی ووڈ کی کئی فلموں نے باکس آفس میں دھوم مچائی تاہم وہ اپنے بیانات کی وجہ سے کئی تنازعات کا شکار ہوگئے جس میں گلوکار عاطف اسلم کا تنازعہ بھی شامل ہے۔

پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کو ’وہ لمحے‘ گانے سے شہرت ملی اس گانے کو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی کافی پسند کیا گیا۔ اس کے بعد عاطف اسلم نے ’عادت‘، ’تو جانے نہ‘ اور ’پہلی نظر میں‘ جیسے سپرہٹ گانے پیش کیے۔ بھارت میں جہاں عاطف اسلم کو پسند کیا جاتا ہے وہیں انہیں تنقید کا بھی سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سال 2008ء میں ایک سنگنگ ریئلٹی شو ’ایک سے بڑھ کر ایک‘ میں ابھیجیت نے جج کے فرائض انجام دیے۔ شو میں جب ایک کنٹیسٹنٹ نے عاطف اسلم کا گانا گایا تو بھارتی گلوکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ابھیجیت نے کنٹیسٹنٹ کو اس کی کارکردگی پر پورے نمبر دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس کا گانا گایا ہے انہیں میں صفر نمبر دیتا ہوں۔

گلوکار ابھیجیت نے کہا کہ وہ گانا گانا نہیں ہوتا جس میں کسی سوفٹ ویئر کا استعمال کیا جائے، میں ایسے گانوں کو صفر نمبر دیتا ہوں مجھے نہیں پتا یہ کس گلوکار کا گانا ہے وہ شخص کبھی گلوکار کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکتا جو اپنی آواز کو مشینوں کی مدد سے بہتر بنائے۔

ابھیجیت بھٹاچاریہ نے کنٹیسٹنٹ سے کہا کہ مہربانی کر کے آئندہ کبھی ایسے بےسرے کا گانا مت گائیے گا۔

Leave a reply