کراچی : کوئی ڈبل شاہ تو کوئی اتنا بڑا فراڈیا کہ اس تک رسائی ممکن نہیں ، ایسے ہی کراچی کے فراڈیے نے درجنوں افراد سے فراڈ کرکے اربوں روپے بٹورے ہیں، دوسری طرف فراڈ کیس میں ملوث عاطف زمان کے خلاف 30 سرمایہ کاروں کا نیب سے رابطہ کرلیا ، تفتیشی رپورٹ میں بھی بتایا گیا عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں عوام کو دھوکا دیا۔

دھڑے بندیاں ، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا بڑہ غرق ہوگیا

اس مشہور کراچی فراڈ کیس کی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ فراڈ ماسٹر مائنڈ عاطف زمان نے بھاری سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر بڑی تعداد میں عوام کو دھوکا دیا، ٹائر بزنس میں پرکشش سرمایہ کاری کا خواب دکھا کر فراڈ کیا گیا۔ڈی جی نیب کراچی کی صدارت میں والی اس اہم میٹنگ میں‌ عاطف زمان فراڈ کیس پر مکمل بریفنگ دی گئی، نیب نے بتایا فراڈ کے ماسٹرمائنڈ عاطف زمان نے مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کیا،

ایک اور بیماری لوٹ آئی ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

ڈی جی نیب نے تفتیشی ٹیم کو مقررہ وقت میں انکوائری مکمل کرنے اور عاطف زمان اور اس کے ساتھیوں کے غیرقانونی اثاثوں کا پتا لگانے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب عاطف زمان کیس کے اہم کردار سب انسپکٹر غوث عالم پر حملے کا مقدمہ تھانہ بریگیڈ میں درج کرلیاہے ، مقدمہ زخمی سب انسپکٹر کے بھائی احمد عالم کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں اقدام قتل ،دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا۔

14اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا، موجاں ای موجاں

Shares: