عتیقہ اوڈھو بھی مریم اورنگزیب کی حمایت میں کھڑی ہو گئیں

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے ساتھ پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے لندن میں جو رویہ اپنایا ہے یقینا وہ قابل مذمت ہے اور پاکستان کے امیج کے لئے بھی نقصان دہ ہے لیکن اس چیز کا پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کو رتی برابر بھی احساس نہیں ہے کہ وہ اپنے فالورز کو کیا سیکھا رہے ہیں اور اس کے نتائج کیا ہوں گے. مریم اورنگزیب کے ساتھ نارواں سلوک پر معروف اداکارہ و میک آرٹسٹ عتیقہ اوڈھو بھی بول پڑی ہیں اور وہ مریم کی حمایت میں کھڑی ہوگئی ہیں. عتیقہ اوڈھو نے مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والی ہراسانی کی وڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شئیر کی اور لکھا کہ ”آپ بھلے کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کے لیے ناقابل قبول ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کا ایسا

رویہ دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب کرتا ہے، وہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلے کا حصہ بن رہے ہیں، میں اپنے مداحوں اور دوستوں سے گزارش کرتی ہوں کہ ایسا بچگانہ رویہ اختیار کرنے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، آپ اپنے باوقار انداز سے اپنے جذبات کا اظہار کریں”. عتیقہ اوڈھو کی اس پوسٹ کے ساتھ زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق کیا اور کہا کہ یقینا یہ بات ٹھیک ہے کہ سیاسی نظریات کا اختلاف اپنی جگہ لیکن اس طرح سے کسی کے ساتھ ہراسانی نہیں‌ ہونی چاہیے. سیاسی لیڈران خصوصی طور پر عمران خان کے لئے سوچنے کامقام ہے.

Comments are closed.