کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تین ہٹی کےقریب جھگیوں میں صبح سویرے آگ بھڑک اٹھی 35 سے زائد جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے لیے کارروائیوں میں حصہ لیا۔
کراچیکے علاقےلیاقت ابادمیں تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں لگی آگ پرقابو پالیاگیا https://t.co/HwQuZvIS2k
— HUM News (@humnewspakistan) November 20, 2021
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کوبجھا دیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے آگ لگنے کے باعث 35سےزائدجھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی کچی آبادی میں جھگیوں میں آگ لگی تھی جس سے تقریباً 200 جھگیاں جل کر راکھ ہو گئیں تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں یومیہ آگ لگنے کے اوسطاً چھ واقعات رپورٹ ہونے لگے ہیں-
کراچی، تین ہٹی کےقریب جھگیوں میں لگی آگ پرقابو پالیاگیا https://t.co/ETwraGe8Bx
— HUM News (@humnewspakistan) November 20, 2021
کراچیکے علاقےلیاقت ابادمیں تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگ گئی https://t.co/PqGBUQLxdp
— HUM News (@humnewspakistan) November 20, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن سیکٹر 15 پیلا اسکول شیطان چوک کے قریب نیشنل آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں کام کے دوران خوفناک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، دھماکے اور آگ لگنے سے کام کرنیوالے 4 مزدوروں سمیت 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے-
کراچی:نیشنل آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں خوفناک دھماکہ،آتشزدگی میں 6 افراد…
دوسری جانب گزشتہ روز راولپنڈی میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکے سے ایک خاتون اپنے دو کمسن بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہوگئی پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کا شوہر ریلوے میں ملازم ہے اوراس کی پوسٹنگ ملتان میں ہے۔راولپنڈی کے علاقے مظہر آباد میں ریلوے ورک شاپ کے قریب گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔
ریسکیو 1122 کےمطابق کمرے میں گیس پہلےسےہی لیک ہوئی تھی،سوئچ آن کرنےپر ایک دم دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔دھماکےکی وجہ سےنادیہ نامی خاتون اپنےدو کمسن بچوں ڈیڑھ سالہ حسن رضااورتین سالہ احمد رضاکےساتھ آگ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔میتوں کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔








