پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ افسوس صد افسوس کہ ایک ایٹمی ریاست کے پاس آگ بجھانے کے وسائل تک دستیاب نہیں ہیں، ایران سے خیرات میں جہاز لینا پڑھ رہا ہے۔
باغی ٹی وی: بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پرردعمل دیتےہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہےآگ نے اس وقت 40 کلو میٹر جنگل کو راکھ کر دیا ہے، تین افراد شعلوں کی زد میں آکر شہید اور متعدد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ
حافظ حمداللہ نے پوچھا کہ 13 دن تک ریاست، صوبائی اور وفاقی حکومتیں خاموش کیوں رہی؟ نا ہی آگ پر قابو پانے کے لیے کسی سطح پر کوئی خاطرخواہ اقدامات ہوئےاب 13 دن گزر جانے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ ایران سے جہاز منگوایا ہے، افسوس صد افسوس کہ ایک ایٹمی ریاست کے پاس آگ بجھانے کے وسائل تک دستیاب نہیں ہیں، ایران سے خیرات میں جہاز لینا پڑھ رہا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھاکہ مارگلہ کی پہاڑی میں ٹک ٹاکرلڑکی کی جھاڑیوں کی آگ والی ویڈیو پراسلام آباد اورمیڈیا لرزاٹھا مگر شیرانی کے قدیم قیمتی جنگل کی آگ کو 12 دن تک کہیں بھی زیر بحث نہیں لایا گیا سوال یہ ہے کہ کیا ضلع شیرانی جنگل اور اسلام آباد مارگلہ کے جنگلات میں فرق ہے؟ یا آگ میں فرق ہے یا کمال ٹک ٹاکر لڑکی کا تھا جو حکومت اور میڈیا نے سر پر اٹھایا؟-
بلوچستان: دیودار کے جنگلات میں لگی آگ کے متعلق آئی ایس پی آر کا بیان جاری
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران سے آنے والا خصوصی فائر فائٹنگ ٹینکرطیارہ متاثرہ علاقے میں پانی چھڑکاؤ کی صلاحیت رکھتا ہےپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی طیارے کوخصوصی اجازت نامہ فراہم کرے گی،جہازکےآج پہنچنے کا امکان ہے فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ بلوچستان جنگلات آگ پر قابو پانے آپریشن میں حصہ لے گا،سول ایوی ایشن اتھارٹی فائرفائٹنگ ائیرکرافٹ کو خصوصی فضائی روٹ بھی جاری کرے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرفائٹنگ ائیرکرافٹ روٹ میں کوئی کمرشل پرواز آپریٹ نہیں کی جائے گی، فائرفائٹنگ ٹینکر ائیرکرافٹ کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے پانی فراہم کیا جائے گا، ایرانی فائرفائٹنگ طیارے کا عملہ بھی ایرانی ہوگا، ایرانی فائرفائٹنگ طیارہ آج پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔