عطاتارڑنے شہزاد اکبرکوانکی کہانی اپنی زبانی سنادی

0
77

لاہور:عطاتارڑنے شہزاد اکبرکوانکی کہانی اپنی زبانی سنادی ،اطلاعات کے مطابق ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے شہبازشریف کوبرطانیہ کی مقامی عدالت کی طرف سے بے گناہی ثابت کرتے ہوئے منی لانڈرنگ نہ کرنے کی سٹیٹمنٹ دی ہے ، جس پراس وقت ملک میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں

ادھر اس حوالے سے جہاں شہزاد اکبرنے ن لیگ کے دعووں کے کٹے چھٹے کھول کررکھ دیئے ہیں وہان اب ن لیگ اپنے ان دعووں کو سچے ثابت کرنے کے لیے مختلف قسم کے حیلے بہانے ، دعوے اورحقائق پیش کرکے شہزاداکبرکے دعووں کو جھوٹا ثابت کرنے پرلگے ہوئےہیں

اسی حوالے سے ن لیگ کے رہنماعطاء تارڑ کا این سی اے کو لکھا گیا خط دکھاتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ ہے وہ اے آر یو کا خط جو آپ ہی کے دفتر سے 11 دسمبر 2019ء کو جاری ہوا۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ منی لانڈرنگ سمیت تمام الزامات کو برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی اور برطانوی عدالت نے رد کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 20 ماہ پر محیط تحقیقات بند کر دی گئیں، برطانوی ایجنسی نے شہباز شریف اور سلیمان شہباز کو الزامات سے بری کر دیا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ اب بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے، شرم تم کو مگر نہیں آتی۔

یاد رہےکہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

 

تاہم مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف اورسلمان شہباز کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کوئی ٹرائل تھا ہی نہیں جو بریت ہوتی۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں جب کہ تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاونٹس کی چھان بین کی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی کی رپورٹ کے بعد شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے منجمد بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے۔

Leave a reply