رائٹرز کیمطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جدہ کے ایک غیر مسلم قبرستان میں دھماکے جیسا کوئی حادثہ پیش آیا ہے جسکے باعث کچھ لوگ زخمی ہو گئے ہیں جنمیں 1 یونانی شہری بھی شامل ہے۔

اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا نے حجاز کے معروف شہر جدہ میں ہونے والے بم دھماکے کی خبر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ سے 85 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ساحلی شہر جدہ کے ایک قبرستان میں نصب بم زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے باعث 1 غیر ملکی شہری سمیت وہاں موجود 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 

 

رائٹرز کے مطابق ایک یونانی حکومتی اہلکار نے بتایا ہے کہ جدہ کے جس قبرستان میں دھماکہ ہوا ہے وہ غیر مسلموں کے ساتھ مخصوص ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جدہ کے ایک غیر مسلم قبرستان میں دھماکے جیسا کوئی حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث کچھ لوگ زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 1 یونانی شہری ہے۔ اس وقوعے سے متعلق سعودی حکام کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ نشر نہیں کی گئی۔

Shares: