کراچی :کراچی میں جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ:شبلی فراز،مبشرلقمان کا اظہارافسوس، اطلاعات کے مطابق کراچی میں مشتعل افراد نے جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ کردیا۔

شہر قائد کی مصروف آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع مرکزی دفتر پر حملے کے دوران مظاہرین نے عملے پر تشدد کیا اور دھکے بھی دیے۔مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اورمرکزی دروازہ توڑدیا جبکہ مظاہرین نے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔

مظاہرین نے جیو نیوز کے عملے کو حراساں کیا جبکہ عمارت کے اندر بھی خواتین سمیت ملازمین کی بڑی تعداد موجود ہے۔مظاہرین کے توڑپھوڑ کے دوران موقع پرموجود پولیس خاموشی تماشائی بنی رہی۔

مظاہرین نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ہے اور جیو نیوز کے پروگرام کے اینکر کی وضاحت کے باوجود معافی کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب سینیر تجزیہ کار اور جیو نیوز کے پروگرام ’خبرناک‘ کے میزبان ارشاد بھٹی نے وضاحت دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کا پروگرام طنز و مزاح کا پروگرام ہے، سندھ اور سندھی اسی طرح ان کے وجود کا حصہ ہیں، جس طرح ملک کا کوئی اور دوسرا صوبہ ہے۔

 

 

ادھرجیو نیوز کے دفترکی توڑپھوڑاورعملے کوحراساں کرنے پروفاقی وزیرااطلاعات ونشریات شبلی فراز اورسنیئرصحافی مبشرلقمان نے اظہارافسوس کیا ہے اوراس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے

 

 

مبشرلقمان نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہےکہ جیونیوزکے دفترمیں توڑپھوڑ اورعملے کوہراساں کرنا کسی صورت بھی برداشت نہیں ، سندھ حکومت اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے اوران کے خلاف مقدمات قائم کرکے سخت سزا دے

Shares: