ملٹری کیمپ پر حملہ ، 25 فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی ، ریڈ الرٹ جاری
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/01/images-2-1.jpg)
پیرس : ملٹری کیمپ پر حملہ ، 25 فوجی ہلاک ، درجنوں زخمی ، ریڈ الرٹ جاری ،اطلاعات کےمطابق نائجریا فوج کے مطابق شدت پسندوں ایک اور بڑے حملے میں سے یہ ایک تھا جس میں 25 کے قریب فوجی ہلاک ہوگئے۔ ابھی تک یہ کسی بھی گروہ نے اس حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں نائیجرمیں ہی دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے فوجی اڈے پرحملوں کےنتیجےمیں 78 اہلکارہلاک ہو گئےتھے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کےافریقی ملک نائجیرمیں دہشتگردوں کی جانب سےفوجی اڈے میں حملے کئےگئےہیں جس کےنتیجےمیں 78 اہلکارہلاک ہوگئے تھے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سےمغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج اڈے کونشانہ بنایا تھا۔دوسری طرف نائجر کی وزارت دفاع نے جمعرات کے آخر میں کہا تھا کہ مالی سے متصل سرحد سے 11 کلومیٹر (7 میل) دور حملے میں 25 فوجیوں کے ہمراہ 63 جہادی ہلاک ہوگئے تھے۔
یاد رہےکہ یہ حملہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی نائجیریا کے صدر اور سہیل خطے کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ فرانس میں ملاقات کرنے سے چند روز قبل ہوا ہے۔یہ اجلاس پہلے بھی نائجر کی مسلح افواج پر غیرمعمولی حملے کے بعد ایک ماہ قبل پیچھے منتقل کردیا گیا تھا۔اجلاس میں برکینا فاسو ، چاڈ ، مالی ، موریطانیہ اور فرانس کے رہنما بڑھتے ہوئے انتہا پسند حملوں کے مقابلہ میں فرانسیسی فوج کے مستقبل کے کردار پر تبادلہ خیال کرنے والے ہیں۔