باغی ٹی وی کی ٹیم پر تھانہ باغبانپورہ کے ASI کا تشدد کیمرہ چھیننے کی کوشش اورگالیاں
باغبانپورہ بازار میں باغی ٹی وی کی ٹیم پر تھانہ باغبانپورہ کے ASI کا تشدد کیمرہ چھیننے کی کوشش کی گئی اور ASIگالیاں بھی دیتا رہا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف باغی ٹی وی کے رپورٹر کےساتھ پولیس نے اپنے روایتی رویہ برقراررکھتے ہوئے نہایت ہی براسلوک کیا ہے
باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق باغی ٹی وی کا نمائندہ جب عوامی مسائل جاننے کےلیے باغبانپورہ کے بازارمیں اپنی خدمات سرانجام دے رہےتھے تو اس دوران تھانہ باغبانپورہ کے تھانیدارنے رپورٹرسے کیمرہ چھیننے کی بہت زیادہ کوشش کی ،
باغی ٹی وی کی ٹیم پر تھانہ باغبانپورہ کے ASI کا تشدد کیمرہ چھیننے کی کوشش اورگالیاں pic.twitter.com/vdtdfFZfCx
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 31, 2020
ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نمائندہ باغی ٹی وی پرپولیس کا یہ افسرجھپٹ کرزدوکوب کرنے کی کوشش بھی کرتا رہا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ تھانہ باغبانپورہ کا تھانیدارباغی ٹی وی کے رپورٹرکوگالیاں بھی دیتا رہا
دوسری طرف معروف ٹی وی کے صحافی کے ساتھ پولیس کے اس رویے پرتمام صحافتی تنظیموں کی طرف سے سخت ردعمل آیا ہےاورانہوں نے پولیس کے اس ظالمانہ رویے کی سخت مذمت کی اورآئی جی پنجاب سے اس بدتمیزعملے کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا
ذرائع کے مطابق صحافتی تنظیموں کے رہنماوں نے بھی پولیس افسر کے اس رویہ کی نہ صرف مذمت کی ہے بلکہ اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے صحافیوں کے خلاف اس جارحانہ رویے اوربدتمیزانداز میں جب تک تبدیلی نہیں آتی اس وقت تک تمام صحافتی تنظیمیں پولیس کے کے کردار کے خلاف آواز بلدن کرتی رہیں گی