اڈیالہ جیل منتقلی؛ پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس کی ابزرویشن

عمران خان؛ جیل سہولیات پر دو تین دن میں آرڈر جاری کردیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
0
39
court

اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی پر پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس عامر فاروق کی اہم ابزرویشن، سائفر کیس کے جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف عمران خان کی جلد فیصلہ سنانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو سے تین روز میں کیس کا فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا جبکہ جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ دو ہفتے پہلے سے محفوظ ہے.

چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں کہا پیر تک تو نہیں لیکن دو سے تین روز میں کوشش کریں گے فیصلہ دے دیں جبکہ شیر افضل مروت نے کہا سائفر کیس کا جیل ٹرائل شروع ہو گیا ہے لیکن ہماری درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں آیا ، پیر کو پھر جیل سماعت کے لیے سائفر کیس مقرر ہے .

چیف جسٹس نے شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جلدی کر دیتا ہوں پیر کو تو نہیں لیکن دو تین دن میں فیصلہ کر دوں گا ، ایک اور بتائیے گا پریس میں آیا ہے کہ اڈیالہ جیل منتقلی پر آپ کو اعتراض ہے ؟ حالانکہ آپ کی اپنی پٹیشن اٹک سے اڈیالہ منتقلی تھی وہ منظور ہوئی ہے ، پھر یہ پریس میں آپ کی طرف سے اتنی بحث کیوں چل رہی ہے ؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
امریکہ نے بھارت سے سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کردیا
اپنے شوہر (نصراللہ) کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی
ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
جس پر وکیل نے کہا ہماری طرف سے آفیشلی تو ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا تاہم چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا میں حیران تھا آپ کی اپنی پٹیشن منظور ہوئی پھر یہ کیوں کہہ رہے ہیں، شیر افضل مروت نے کہا ہمیں یہ تھا کہ اڈیالہ جیل میں بی کلاس دیں گے لیکن نہیں دی گئی جبکہ ، چیف جسٹس نے کہا بیٹر کلاس ہو گی کھوسہ صاحب کی کل پٹیشں تھی اس پر نوٹس کر دئیے ہیں .

جبکہ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کو سائفر کیس میں اٹک جیل منتقل کرنے کے نوٹیفیکیشن کو عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا اور درخواست میں سیکرٹری قانون ،سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنرسمیت دیگرکوفریقین بنایا گیا تھا، اور اس میں عمران خان کی اٹک جیل منتقلی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی تھی۔

Leave a reply