چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اٹارنی جنرل خالد جاوید کی ملاقات

0
40
Chairman Senate Sadiq Sanjrani

چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اٹارنی جنرل خالد جاوید کی ملاقات۔ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پربریف کیا۔ چیرمین سینیٹ کو اس حوالے سے وفاقی حکومت کے موقف سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے چیرمین سینیٹ کوآئین اورالیکشن ایکٹ میں سینیٹ الیکشن سے متعلق موجود طریقہ کارسے بھی آگاہ کیا۔

سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس،حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکیا گیا تھا۔حکومت کی جانب سے دائرصدارتی ریفرنس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سینیٹ انتخابات آ ئین کے تحت نہیں کرائے جاتے، سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے،سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آ ئے گی۔

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔

Leave a reply