آڈیو کس نے لیک کروائی؟ِ عمران خان کا ردعمل، نام بھی بتا دیا

0
86
آڈیو کس نے لیک کروائی؟ِ عمران خان کا ردعمل، نام بھی بتا دیا

آڈیو کس نے لیک کروائی؟ِ عمران خان کا ردعمل، نام بھی بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ، سابق وزیراعظم عمران خان پنجاب ہاؤس پہنچے ہیں

پنجاب ہاؤس میں عمران خان نے میڈیا سے مختصر بات کی ہے، میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہی آڈیوز لیک کی ہیں،ابھی تو سائفر پر کھیلا ہی نہیں،چاہتا ہوں سائفرکو پبلک کیا جائے، سائفر کی تحقیقات ہونی چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر سائفر کی تحقیقات کا مطالبہ دہرا دیا

صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ مذاکرات ہوں گے یا دھرنا؟ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ تو ابھی انتظار کرنا ہوگا، کس وقت کیا ہوگا،

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی ہے عمران خان کی آڈیو امریکی سائفر سے متقلق ہے، عمران خان کی آڈیو میں سنا جا سکتا ہے ، اس آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا بس صرف یہ کھیلنا ہے

وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکڈ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، پہلے وزیراعظم شہباز شریف ،مریم نواز و دیگر کی آڈیو لیک ہوئیں، آج عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی، ہیکز نے پیغام دیا ہے کہ جمعہ کو مزید آڈیو بھی جاری کروں گا، پاکستان کی سیاست میں آڈیو لیکس نے تہلکہ مچایا ہوا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

Leave a reply