عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کابینہ فوری مستعفی ہوجائیں. مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی پی پی

0
37
aun Ch

استحکام پاکستان پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے کھیل و سیاحت عون چوہدری اور معاون خصوصی نعمان لنگڑیال کو وفاقی کابینہ سے فوری مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے کیونکہ دونوں رہنماء اس وقت آئی پی پی کا حصہ ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی جانب سے دونوں کو مستعفی ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں عہدیداران استحکام پاکستان پارٹی کے وجود میں آنے سے قبل ان عہدوں پر تعینات تھے۔ جبکہ ان کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی آزادانہ حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے آنے والے الیکشن میں حصہ لے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ نچلی سطح تک رسائی کے لیے پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ جلد تشکیل دیا جائے گا۔ تاہم خیال رہے کہ عون چوہدری وزیراعظم کے مشیر برائے کھیل و سیاحت اورنعمان لنگڑیال معاون خصوصی ہیں۔ جنہیں اب استحکام پارٹی کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑے گا کیونکہ آئی پی پی اس سے قبل دعویٰ کرچکی ہے وہ حکومت کا حصہ نہیں ہیں.

Leave a reply