![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/06/hiba-bukhari-arez-ahmed-steal-the-spotlight-at-wedding-1676302785-8253-905x613.jpeg)
چھوٹی سکرین کی اداکارہ حبہ بخاری اور عاریض احمد نے محبت کی شادی کی ، انہوں نے ایک ساتھ ڈراموں میں کام بھی کیا ان کی آن سکرین جوڑی کافی سراہی گئی ، لیکن جلد ہی یہ حقیقی زندگی کی بھی جوڑی بن گئی. حبہ بخاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں عاریض کے ساتھ بہت خوش ہوں، ہم کبھی کبھی ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرتے رہتے ہیں، میری جب شادی ہوئی توشروع شروع میں ، میرے والد ایک دن مجھے فون کررہے تھے میںکسی وجہ سے فون نہ اٹھا سکی ، فون اٹھایا تو انہوں نے کہا کہ بیٹا کہاں ہو فون کیوں نہیں اٹھا رہی تو میں نے
مذاق میں جھوٹ بول دیا کہ عاریض مجھ سے گھر کے کام کرواتا ہے صبح سے کپڑے برتن دھو رہی تھی تو اس پر میرے والد نے کہا کہ ٹھیک ہے تمہارا گھر ہے کرو کام ، عاریض اس وقت میرے پاس ہی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تمہارے والد کو تم بتائو کہ تم مذاق کررہی تھی ورنہ ان کے دل میںرہ جائیگا کہ بیٹی پر ظلم ہو رہا ہے اور شوہر اچھا نہیں ہے، حبہ نے کہا کہ جب عاریض نے مجھے ایسا کہا تومیں نے محسوس کیا کہ ہاں ٹھیک کہہ رہا عاریض میرے پاپا کے دل میںایسی بات آسکتی ہے. یوں مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا.