مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم...

وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں...

ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےبلوچستان میں...

اورنگی اورگجرنالہ کیساتھ لیزمکانات مسمارکرنے کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

سندھ ہائيکورٹ نے لیز مکانات مسمار کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف آپریشن روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی ہے۔

منگل کو گجر نالہ اور اورنگی نالہ متاثرین کی آپریشن کےخلاف درخواست کی سماعت کےدوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ريمارکس ديے کہ سپریم کورٹ کا حکم نہیں تو لیز مکانات کیوں توڑ رہے ہیں۔کیا میڈیا رپورٹس پر نالوں کے اطراف لیز مکانات مسمار کیے؟۔
سندھ ہائيکورٹ نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ سے وضاحت نہیں آجاتی، مکانات مسمار کرنے کا آپریشن نہ کیا جائے۔لیزمکانات انکروچمنٹ میں نہیں آتے تو کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی۔
عدالت نے گجر اور اورنگی نالے پر آپریشن روکنے پر حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے کے ایم سی، کمشنر کراچی، سندھ حکومت اور دیگر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ کیس کی سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اس سے قبل منگل 18مئی کو ہونے والی سماعت میں مکانات مسمار کرنے پر وضاحت پیش نہ کرنے پرعدالت نے سندھ حکومت اور کے ایم سی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔متاثرین کے وکیل ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نےعدالت کو بتایا تھا کہ متاثرین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور کے ایم سی نے بھی عدالتی حکم کی وضاحت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا تھا کہ کے ایم سی آپریشن بھی کررہا ہے اور وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کررہا ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ سپریم نے تجاوزات کو مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے 99 سالہ لیز املاک کو مسمار کرنے کا حکم نہیں دیا اور جس ادارے نے لیز دی وہی گھروں کو مسمار کررہا ہے۔