آسٹریلوی شہر پرتھ میںمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سینکڑوں شہریوں نے مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں لندن میں ہو گا کشمیر فری مارچ
مظاہرے کا اہتمام متعدد تنظیموں نے کیا جن میں اسلامی سرکل آف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ (آئی سی اے این)، آسٹریلیائی اسلامی کالج (اے آئی سی)، پاکستانیز ایسوسی ایشن آف ویسٹرن آسٹریلیا (پی اے ڈبلیو اے)، پاکستانیز ان آسٹریلیا (پی آئی اے) اور پاکستان تحریک انصاف انساف (ڈبلیو اے چیپٹر) شامل تھے۔
پرامن مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوںشہری فارسٹ پلیس پرتھ سی بی ڈی پر جمع ہوئے۔ مظاہرین نے جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کی۔ پنڈال میں وقفے وقفے سے کشمیری عوام کے حق میں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی ہوتی رہی۔
مظاہرہ سے مرڈوک یونیورسٹی کے سینئر اکیڈمک ڈاکٹر ٹونی پیکوس ، اے ایف آئی سی کے سینئر رہنما ڈاکٹر رتب جنید، کمیونٹی لیڈر عمیر چودھری ، یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سینئر اکیڈمک ڈاکٹر عاطف ملک ، فلمساز اور کارکن طارق چمخی، کمیونٹی کے رہنما اور اسلامی سرکل کے ممبر شامل تھے۔
مقررین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔
مقررین نے ریاست جموں وکشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی پر روشنی ڈالی اور اسے غیر آئینی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔