آسٹریلیا میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی : آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ پر سی ورلڈ کے قریب دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان ہوا میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
میکسیکو؛ جیل پر حملے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 24 قیدی فرار
کوئنز لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا اور دوسرا لینڈنگ کر رہا تھا مرنے والے ایک ہی ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے۔ تین دیگر مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔
ہنگامی لینڈنگ کرنے والے دوسرے طیارے میں سوار چھ میں سے پانچ افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔
آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو (ATSB) تصادم کی تحقیقات کر رہا ہے، جو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 14:00 بجے (04:00 GMT) پر ہوا دونوں طیارے برسبین کے جنوب میں تقریباً 75 کلومیٹر (47 میل) دور مین بیچ نامی سیاحتی پٹی کے قریب گرے۔
طیارے کی پرواز ٹائم ٹریول کرتےہوئے2023 سے واپس 2022 میں چلی گئی
کوئنز لینڈ پولیس سروس کے گیری وریل نے کہا کہ ایک ہیلی کاپٹر کا ملبہ ساحل کے قریب ریت پر آکر گرا، اس تک رسائی حاصل کرنا مشکل تھا، تاکہ ہماری ہنگامی خدمات کو جائے وقوعہ تک پہنچایا جا سکے تاکہ اس کا مناسب انتظام کیا جا سکے۔
برسبین اور کینبرا میں اے ٹی ایس بی کے دفاتر کے تفتیش کاروں کو جائے وقوعہ پر تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ وہ شواہد اکٹھے کر سکیں، ملبے کا جائزہ لیں اور گواہوں بیانات قلمبند کریں-
اے ٹی ایس بی کے چیف کمشنر اینگس مچل نے عینی شاہدین سے بھی کہا ہے جنہوں نے تصادم یا ہیلی کاپٹروں کو پرواز میں دیکھا ہے وہ تفتیش کاروں سے رابطہ کریں ایک ابتدائی رپورٹ اگلے چھ سے آٹھ ہفتوں میں منظر عام پر لائی جائے گی، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔