پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 242 رنزپرگرگئی ہے جبکہ اس نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 39 اوور میں 250 سکور کر لیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فیلڈر نے میچ میں انتہائی ناقص فیلڈنگ کی ہے اور چار کیچ چھوڑے گئے ہیں. کھلاڑی آصف علی نے تین کیچز چھوڑے جبکہ ایک کیچ سرفرازاحمد نہیں پکڑ سکے. کینگروز کو پہلا نقصان 146 رنز پر ہوا جب ایرون فنچ 82 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
دونوں بلے بازوں نے دباؤ میں آئے بغیر جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے کریز پر موجود ہیں۔
قومی ٹیم میں ایک اور آسٹریلوی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر شاداب خان کی جگہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گرین شرٹس میں شامل ہیں، جب کہ انجری کے شکار مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کی جگہ شان مارش اور کین رچرڈسن کو گیارہ رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انگلینڈ ایک مضبوط ہدف کی جانب تیزی سے جاری