کرپشن کا الزام، آسٹریلوی کھلاڑی پر پابندی کا خطرہ بڑھ گیا

0
57

نیویارک (اے پی پی) آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس نے اے ٹی پی حکام پر کرپشن کا الزام لگادیا جس کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑی پر ممکنہ طور پر پابندی کا خطرہ بڑھ گیا.

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹینس سٹار نک کرگیوس نے ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) حکام پر بدعنوانی کا الزام لگا دیا جس کے بعد انہیں ممکنہ طور پر انٹرنیشنل ٹینس کھیلنے پر پابندی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے رواں یو ایس اوپن پہلے راﺅنڈ میں سٹیوجانسن کے خلاف فتح کے بعد اے ٹی پی مینجمنٹ کو کرپٹ قرار دیا۔ فتح کے باوجود نک کرگیوس کا آف کورٹس رویہ ایک بار پھر میچ کے بعد توجہ کا مرکز بنا رہا۔ نک کرگیوس دوران میچ ایک بار پھر ایمپائر پر برس پڑے اور کہا کہ جب وہ کھیلتے ہیں تو سٹینڈز پر موجود شائقین چہل قدمی کرتے ہیں جو ان کیلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے اے ٹی پی مینجمنٹ کو کرپٹ قرار دیا اور کہا کہ میں نہیں جانتا کہ مجھ پر تین ہفتے قبل اتنا بھاری جرمانہ کیوں کیا گیا۔

کرگیوس کے الزام لگانے کے بعد اے ٹی پی حکام نے بھی انہیں معطل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

Tagsbaaghi

Leave a reply