عوام عمران خان کو ووٹ دیکراپنا قیمتی ووٹ ضائع نہ کریں. وفاقی وزیر شیری رحمان

0
83

عوام عمران خان کو ووٹ دیکر ضائع نہ کریں اور ووٹ اسی امیدوار کو دیں جو پارلیمان میں ان کی نمائندگی کرسکے. شیری رحمان

وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ووٹ دیکر ضائع نہ کریں، اس کو ووٹ دیں جو ان کی نمائندگی کرسکے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ‏عمران خان قومی اسمبلی سے استعفی دے گئے ہیں، اور اب اسی اسمبلی کی 7 نشستوں پرضمنی انتخابات لڑنےجارہے ہیں. شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان 7 نشتسوں پر خود انتخابات لڑ کر پارٹی رہنماؤں اور ووٹرزکی تذلیل کررہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ عمران خان کو ووٹ دے کر ضائع نہ کریں، بلکہ اسی امیدوارکو ووٹ دیں جو پارلیمان میں ان کی نمائندگی کرسکے۔

مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ</a
ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان جس عوامی مینڈیٹ کا دعویٰ کرتے ہیں، آج الیکشن لڑ کر یہ اسی مینڈیٹ کی توہین کررہے ہیں، یہ پہلے ہی اپنے حلقے کی نمائندگی سے بھاگ گئے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان پارلیمان کو صرف اقتدار کی سیڑھی سمجھتے ہیں، عوامی طاقت اور نمائندگی کا محور نہیں، ‏یہ پارلیمنٹ صرف اسی صورت میں آنا چاہتے ہیں جب ان کو کرسی کی امید دلائی جائے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ ایک آئینی حق اور ذمہ داری ہے، عوام اس کو سوچ سمجھ کے اپنے اور اپنے حلقے کی بھلائی کیلئے استعمال کریں

Leave a reply