امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت شہر کراچی میں خوف و ہراس ہے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیاجا رہا ہے، سٹریٹ کرائم ، کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی سے چھ سو لوگ جاں بحق چار سو ملٹری فورسز کے لوگ شامل ہیں،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اگر اس میں امن و امان قائم کیا جائے تو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، صرف موبائل چھیننے پر قتل پانچ ماہ میں اسی سے زائد نوجوانوں کو قتل کیا جس پر اتنا سناٹا ہے کہ وفاق و صوبے کچھ نہیں کر رہے ،کراچی میں ایک سال کے دوران نوے ہزار وارداتیں ہوئی ہیں ، نوے فیصد وارداتوں کی رپورٹنگ ہی نہیں ہوتی منشیات کے اڈے کھلے عام پولیس کی سرپرستی سے چل رہے ہیں،پیپلزپارٹی ایم کیو ایم جو ہر اقتدار میں ہوتی ہے اس نے نسلوں کو برباد کردیا، ن لیگ مینڈیٹ کے نام پر حکومت بنی وہ بھی کراچی سٹریٹ کرائم کی ذمہ داری نہیں لیتی،پی ڈی ایم ٹو جس نے رجیم تبدیل کی سندھ ہائوس میں منڈی لگی تھی ، ایم کیو ایم کو پندرہ قومی اسمبلی سیٹیں دی جس نے دی اس نے قوم سے دشمنی کی، کراچی کی عوام نے تمام پارٹیوں کو باہر پھینکا تو اسٹیبلشمنٹ دوبارہ لے آئی، عوام کی رائے کو پامال کیا گیا، جمہوریت کو یرغمال بناکر عوام کے حقوق پر ڈاکہ آئینی توہین ہے،آرمی چیف کراچی گئے تو واضح اعلان کیا سسٹم پر ہاتھ ڈالیں گے قبضہ ہو رہے ریونیو اور کرپشن کا دھندہ ہے پھر وہی سسٹم فارم سینتالیس سے دوبارہ آ گیا،
قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا
ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ
سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری