عوام کے ساتھ میراعزت واحترام کا رشتہ ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان میں معززین علاقہ اورشہریوں کی ملاقات کھلی کچہری میں بدل گئی ہے، فرداً فرداً ہر شہری کی نشست پرگئے اورحال واحوال دریافت کی ہے، شہریوں سے ان کے مسائل پوچھے ہیں، شہریوں سے خود درخواستیں وصول کیں اورمتعلقہ حکام کوفوری داد رسی کے لئے ہدایات دیں ہیں، خواتین سے ان کے مسائل پوچھے اورحل کیلئے موقع پرہی احکامات جاری کیے ہیں.
بزرگ شہریوں کی مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے پروزیراعلیٰ عثمان بزدارکودعائیں دی گئی ہیں، آپ دل وجان سے عوام کی خدمت کررہے ہیں،مسائل کے حل کے لیے عوام سے ملاقاتیں آپ کا قابل تحسین اقدام ہے، آپ پہلے وزیراعلیٰ ہیں جن کا عوام سے براہ راست رابطہ ہے، ماضی کے وزراء اعلیٰ نہ عوام سے ملتے تھے اورنہ کوئی ان سے مل سکتا تھا.
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہریوں سے سرائیکی اوربلوچی زبان میں گفتگوکی ہے، میں آپ کے دکھ سکھ کا ساتھی ہوں، ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، آپ کا مسئلہ ذاتی مسئلہ سمجھ کرثما حل کروں گا، آپ کو اپنی درخواست پرفوری فیڈ بیک ملے گا، میرا آپ کے ساتھ عزت واحترام کا رشتہ ہے جو میں کبھی نہیں بھول سکتا.

Comments are closed.