عوام کی مشکلات کا احساس، کرونا کے ساتھ غربت بڑا چیلنج،وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی ملاقات ہوئی ہے
حلیم عادل شیخ نے وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کے تناظر میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت کی جانب سے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملنے والی مالی معاونت پر وزیرِ اعظم عمران خان کے مشکور ہیں
حلیم عادل شیخ نے مشکل ترین حالات کے باوجود موجودہ صورتحال میں اربوں روپے کا پیکیج فراہم کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر تعمیرات اور ایکسپورٹ انڈسٹری کے حوالے سے بروقت فیصلے لینے پر وفاقی حکومت کے مشکور ہیں،صوبے بھر کے نوجوانوں میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں سندھ کا نوجوان پیش پیش ہوگا اور وزیرِ اعظم کی طاقت بنے گا
وزیر اعظم عمران خان سے سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی ملاقات
حلیم عادل شیخ نے وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کے تناظر میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا#APPNews #PMCoronaTigerForce #PMImranKhan #Sindh pic.twitter.com/bds8CkaZk2— APP (@appcsocialmedia) April 15, 2020
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ باب اور اسکی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں صوبے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور وزیرِ اعظم عمران خان کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دے گی.
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے ،عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔ کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے
کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس
ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس
قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے عوام کی معاشی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کے حوالے سے نوجوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے،مشکلات کا شکار عوام خصوصاً کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کا بھی تعاون درکار ہے۔ سیاسی قیادت مخیر حضرات کو متحرک کرنے اور ہر مستحق تک پہنچنے میں کردار ادا کرے.