عوام کوبجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کاسلسلہ شروع کیاہے،گوہررحمن بنگش

پشاور ۔ 02اگست(اے پی پی)ایس ای واپڈا بنوں گوہر رحمن بنگش نے کہا ہے کہ بنوں میں بجلی کی کوئی کمی نہیں لیکن واپڈا پیسکو کے فارمولے کے مطابق ہر علاقے کو بل کی ادائیگی کے مطابق بجلی دی جاتی ہے، بجلی قومی امانت ہے اس میں خیانت نہیں کرناچاہیے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ پیسکواہلکارعوام کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے دن رات مصروف عمل ہے،عوام کوبجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کاسلسلہ بھی شروع کردیاہے ،صارفین کوچاہیے کہ وہ میٹرلگاکربجلی قانونی طوراستعمال کریں کیونکہ غیرقانونی بجلی استعمال کرنے والا قومی مجرم ہے ۔ انہوں نے علاقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کنڈاکلچراورغیرقانونی بجلی استعمال کرنے والے عناصرکے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کرکے ایک اچھے شہری ہونے کاثبوت دیں ۔

Shares: