عوام مطمئن رہیں ، ویکسین کی کمی نہیں ہوگی ، مزید کھیپ پہنچ گئی

باغی ٹی وی : 1.55 ملین خوراک کی سینوویک ویکسین کی ایک خاص کھیپ ، پی آئی اے کی خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی

یہ ویکیسن چین سے خریدی گئی باقاعدہ معاہدے کی مقدار کا ایک حصہ ہے۔ سدا بہار دوست نے پاکستان کو ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں۔ آئندہ ہفتے چینی ویکسینوں کی دو سے دو ملین خوراکوں کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچے گی

قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ 15 لاکھ ویکسین کی کھیپ آج پہنچ رہی ہے جبکہ اگلے دس روز میں ملک میں مزید 50 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں پہنچ جائیں گی۔

اتوار کو وفاقی وزیر کا یہ بیان اس وقت آیا جب گزشتہ دو دنوں سے ملک کے بڑے ویکسینیشن سینٹرز میں ویکسین کی قلت کی خبریں آ رہی ہیں

Shares: