لاہور: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں، ہم حکومت کے اتحادی ہیں بیڈگورننس کا ہمیں سب سے شکوہ ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق میئر کراچی وسیم اختر اور پنجاب کے صدر چوہدری عابد کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے کہا کہ اگر عوام وزیراعظم عمران خان سے مطمئن نہیں تو ہم کیسے ہوسکتے ہیں ملک مہنگائی کی جو صورتحال ہے اس پر ہمیں بہت پہلے سے تشویش ہے، اختلاف رائے اچھی بات ہے، ملنے جلنے میں کوئی قباحت نہیں ہے-

اور کپتان گھبرا گیا، کابینہ اجلاس ملتوی،اسلام آباد سے جانے کا فیصلہ ہو گیا

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی 15 سال سے سندھ میں حکومت ہے، افسوس پورے سندھ میں انصاف نہیں ہوسکا، جن علاقوں سے پیپلزپارٹی جیتی وہاں بھی کام نہیں کرائے گئے وڈیرہ شاہی نے سندھ کا نظام تباہ برباد کردیا ہے، پورا صوبہ موہنجودڑو کا منظر پیش کر رہا ہےسندھ میں غریب ہاری کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے اور دو وقت کی روٹی بھی غریب کے لیے مشکل ہو گئی ہےنئی ایم کیو ایم شدت پسندی پر یقین نہیں رکھتی ہےپرامن انداز میں اپنی جدوجہد کررہی ہے۔

پاک افغان سرحد کے قریب برفانی تودے کی زد میں آکر19 افراد جاں بحق

رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی بل کے خلاف وزیراعلی سندھ ہاوس کے باہر پرامن احتجاج کیا لیکن پولیس نے ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، ہم بات چیت کرنے کے حق میں تھےلیکن حکومت سندھ نے تشدد کا راستہ اختیار کیا سیاسی ماحول ایک دم گرم ہو گیا ہے جب کہ مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ایم کیو ایم کا نام ختم کر کے کسی اور نام سے سیاست کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ ہم تمام جماعتوں کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے پنجاب آئے ہیں اور یہاں آنے کی ذمہ داری خالد مقبول صدیقی نے سونپی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایشوزکے حل کے لیے ہماری آواز میں آواز ملائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی ہے، کل شہبازشریف سے ملاقات کریں گے اور چودھری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے سے ملنے کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے ہو سکتا ہے، برداشت پیدا کرنی چاہیے۔

سینیٹ میں بچوں کی کسٹڈی سے متعلق بل منظور

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں فاروق ستار کے لیے دروازے کھلے ہیں، جب چاہیں آسکتے ہیں حکومت کا اتنا ہی بوجھ اٹھائیں گے جتنا ہمارا شیئر ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان کس بات پر اتفاق ہوا ہےعلم نہیں ہے، جب ہمیں معلوم ہو گا تو ہم سوچیں گےاپوزیشن جماعتوں نے سندھ بلدیاتی ایکٹ کو مسترد کیا ہے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے اختیارات وفاق سے صوبوں کو منتقل ہوئے لیکن صوبوں نے اختیارات مقامی سطح پر منتقل نہیں کیے۔

حریم شاہ کا شوہرجرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس کا برطرف سپاہی نکلا

Shares: